وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار پشاور کے علاقے متنی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب مشترکہ کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور فیصلہ کن کارروائی سے عوام کو دہشتگردی کے بڑے خطرے سے بچا کر ان کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں انتہائی قابل تحسین ہیں۔