پاکستان اور یوگنڈا نے تجارت کے فروغ، ادارہ جاتی تعاون، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور بہتر مارکیٹ تک رسائی کے ذریعے زرعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور یوگنڈا کی وزیر مملکت برائے زراعت، حیوانات اور ماہی پروری ڈیزائر موہوزا کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔
رانا تنویر حسین نے پاکستان کی زرعی پیداواری صلاحیت، تحقیقی انفراسٹرکچر اور بڑھتی ہوئی برآمدی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے پاس زراعت کے شعبے میں باہمی طور پر مفید تعاون کو وسعت دینے کے نمایاں مواقع موجود ہیں۔
قومی غذائی تحفظ کے وزیر نے پاکستان کی ابھرتی ہوئی زیتون کی صنعت اور پاکستانی زیتون کے تیل کی بین الاقوامی شناخت پر بھی روشنی ڈالی جس میں نیویارک میں بین الاقوامی معیار کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ بھی شامل ہے۔