Monday, 23 November 2026, 01:58:53 am
 
پاکستان، عمان کا توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اعادہ
November 22, 2026

پاکستان اور عمان نے پاکستان اسٹیٹ آئل اور عمان کی او کیو ٹریڈنگ کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے پر مسقط میں پیٹرولیم کے وزیر علی پرویز ملک اور عمان کے وزیرِ توانائی و معدنیات انجینئر سلیم العوفی کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

معاہدے کے تحت او کیو ٹریڈنگ، پاکستان اسٹیٹ آئل کو پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے بیس کروڑ ڈالر کی کریڈٹ سہولت بھی فراہم کرے گی۔

یہ معاہدہ پاکستان اسٹیٹ آئل کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے ایک باقاعدہ تجارتی ڈھانچہ فراہم کرے گا۔

دونوں وزراء نے ملاقات کے دوران تیل، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

فریقین نے توانائی کے شعبے میں تجارتی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔