(File Photo)
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث، مشاورت اور اجلاس جلد تمام فریقین کے اتفاق رائے سے نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے مختلف حلقوں نے اپنی تجاویز اور آرا پیش کی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل کرنے کے لیے نئے صوبوں کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔