Monday, 23 November 2026, 03:46:37 pm
 
مصدق ملک کا نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ، افسران اور سفارتی عملے سے ملاقات
November 23, 2026

(File Photo)

موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے افسران اور سفارتی عملے سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستانی ہائی کمیشن کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا۔

انہوں نے مشن کے ارکان سے غیر رسمی گفتگو کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔