چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ باصلاحیت، ذمہ دار اور دور اندیش پیشہ ور نوجوان افراد پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ملتان میں آئی سی ایم اے کے چھتیسویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ سال خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آئی سی ایم اے اپنے قیام کے بعد سے شاندار سفر کے پچھتر سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔ ادارہ انیس سو اکیاون میں قائم ہوا تھا۔
اس سے قبل چیئرمین سینیٹ نے نئے فارغ التحصیل طلبہ میں اعزازی شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔