Monday, 23 November 2026, 01:58:55 am
 
پاکستان ، سعودی عرب کا کثیر ملکی فورمز پر تعاون کے فروغ پرتبادلۂ خیال
November 22, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے کثیر ملکی فورمز پر تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

انہوں نے علاقائی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے کے لیے مستقبل قریب میں چار علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بلانے کے امکان پر بھی بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔