موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری کے وزیرمصدق مسعود ملک نے نئی دہلی میں پہلے شنگھائی تعاون تنظیم سولائزیشنز ڈائیلاگ فورم کے موقع پر نیپال کے وزیر ثقافت، سیاحت و شہری ہوا بازی Khadak Raj Paudel سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر مصدق ملک نے نیپال میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث قدرتی آفات کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے فوری عالمی اقدامات ناگزیر ہیں۔