Monday, 23 November 2026, 06:49:06 pm
 
بیماریوں سے بچاؤ کے لیے خصوصی اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے، مصطفیٰ کمال
November 23, 2026

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے خصوصی اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ پروگرام کو اجاگر کیا اور بتایا کہ یہ 68 ارب روپے مالیت کا ایک قومی منصوبہ ہے، جسے ابتدائی طور پر اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں شروع کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت شہریوں کو آٹھ ہزار روپے مالیت کی ٹیسٹنگ کٹ اور 68 ہزار روپے مالیت کی ادویات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔