Wednesday, 18 November 2026, 12:12:36 am
 

مزید خبریں

 
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، پکڑ دھکڑ اور شہریوں کو ہراساں کرنے میں تیزی
November 15, 2026

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے پورے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں،پکڑ دھکڑ اور شہریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے۔

یہ کارروائیاں نیم فوجی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے سربراہ گیانیندر پرتاپ سنگھ کی ہدایت پرکی جارہی ہیں، جنہوں نے افسران کو پورے کشمیر میں کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں اضافے سے مقبوضہ وادی کی شہری آبادی کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں جسے پہلے ہی بڑی تعداد میں فوج کی تعیناتی، محاصرے و تلاشی کی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔