Wednesday, 18 November 2026, 12:12:34 am
 

مزید خبریں

 
کل جماعتی حریت کانفرنس کی عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کی اپیل
November 14, 2026

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے اور علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔

ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی اور جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے بھارتی دعوے کی حقیقت بے نقاب کر دی ہے۔

انہوں نے علاقے میں جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور سینکڑوں کشمیری نوجوانوں کی جبری گرفتاریوں کی شدید مذمت کی۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور چھاپوں کے دوران تین سو سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

اہم شاہراہوں پر پابندیاں اور نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے، جبکہ ضلع کشتواڑ میں بھی تلاشی کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔