Saturday, 14 November 2026, 05:27:41 am
 
آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا
November 13, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پرتیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور چھبیس

کراچی اکیس

پشاور اٹھارہ

کوئٹہ اور گلگت دس

مری سات

اور مظفرآباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہ مولہ اورجموں میں مطلع ابر آلود رہنے،کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور پلوامہ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سولہ،

لیہہ منفی تین، اننت ناگ نو جبکہ شوپیاں اور بارہ مولہ میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ۔