Thursday, 01 October 2026, 04:37:57 am
 
پاک فوج کے زیر اہتمام راولاکوٹ کے نواحی علاقے میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
September 30, 2026

آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی سہولت کے لیے پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

راولاکوٹ کے نواحی علاقے میں شہریوں کو دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے  پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے نے مجموعی طور پر 555 مقامی مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔

راولاکوٹ میں فسادی جتھے کے احتجاج کے باعث شہریوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مریضوں کو مفت طبی معائنہ، علاج اور طبی مشاورت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

شہریوں نے مشکل حالات میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔