آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کے سو روزہ اصلاحاتی منصوبے میں تیز رفتار ترقی، عوامی مسائل کے حل اور اداروں کی کارکردگی میں بہتری پر توجہ دی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بات مظفرآباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
افتخار گیلانی نے کہا کہ سو روزہ منصوبے میں مختلف شعبوں میں نئے منصوبوں کا آغاز بھی شامل ہے۔