Friday, 02 October 2026, 08:57:41 am
 
آزاد جموں کشمیر کے ضلع سُدھنوتی میں عوامی اتحاد فورم کی جانب سے قومی یکجہتی کے اظہار کیلئے پرامن ریلی
October 01, 2026

آزاد جموں کشمیر کے ضلع سُدھنوتی میں عوامی اتحاد فورم کی جانب سے قومی یکجہتی کے اظہار کیلئے پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

اس ریلی میں تمام مکاتبِ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

شرکاء نے پاکستان زندہ باد، آزاد کشمیر زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر مقررین نے امن کے قیام اور شرپسند عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔