Thursday, 01 October 2026, 05:17:11 am
 
امیر مقام کا آزاد کشمیر کے عوام سے کیے وعدے پورے کرنے کا عزم
September 25, 2026

امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وزیر انجینئر امیر مقام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت آزاد کشمیر کے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں زاہد خان اور ثمر بلور کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

امیر مقام نے آزاد کشمیر میں انتخابات کا پُرامن انعقاد یقینی بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سراہا۔

امیر مقام نے کہا کہ احتجاج اور دھرنوں کے کوئی مثبت نتائج نہیں نکلتے۔