سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں تربت کے علاقے جوسک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے تلاشی اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔