Sunday, 20 September 2026, 04:00:11 pm
 
قلات کے قریب سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
September 20, 2026

بلوچستان میں قلات کے قریب سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد قلات کے قریب پاکستان ہائی وے پر ایک چیک پوسٹ پر اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کی کارروائیوں کے ذریعے عوام کی پُرامن آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔

سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے تئیس مغوی افراد کو بھی بازیاب کرایا اور ان کے قبضے سے چھ ٹرک، تین بسیں اور دو گاڑیوں سمیت بھاری مقدار میں ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا۔