بلوچستان میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔
ڈیرہ بگٹی کے شہریوں نے بلوچستان میں کم از کم 6 سے 8 صوبے قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ تک طویل سفر کے باعث ڈیرہ بگٹی کے شہریوں کو طبی اور دیگر بنیادی سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شہریوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے ڈیرہ بگٹی سمیت دور دراز علاقوں کے عوام کو سرکاری سہولیات تک رسائی آسان ہوگی۔