بلوچستان کے عوام نے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
لسبیلہ کے شہریوں نے بلوچستان میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلوچستان میں مزید 4 صوبے بنتے ہیں تو یقینا یہ ایک بہتر اور خوش آئند اقدام ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دور افتادہ علاقوں پر مشتمل بلوچستان میں نئے صوبوں کے قیام سے عوامی مسائل مقامی سطح پر حل ہوسکیں گے۔