Thursday, 24 September 2026, 05:34:36 am
 
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل
September 21, 2026

کوئٹہ: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں،کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے مزید 4 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کا علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ فتنہ الہندوستان کے جہنم واصل دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔