Sunday, 20 September 2026, 03:03:05 pm
 
خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا دیسی ساختہ بم حملہ، دس مزدور زخمی
September 20, 2026

بلوچستان کے ضلع خاران میں لجے روڈ پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے دیسی ساختہ بم کے حملے میں دس مزدور زخمی ہوگئے۔

مزدور اس وقت زخمی ہوئے جب دہشت گردوں نے ان کی مسافر گاڑی کو نشانہ بنایا۔

سکیورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور انہیں مقامی صحت مرکز منتقل کیا۔

مقامی مزدوروں اور مسافر گاڑیوں پر ایسے حملے ثابت کرتے ہیں کہ فتنہ الہندوستان کا بلوچستان کے عوام اور ثقافت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔