بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اعادہ کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت نہیں دیا جاتا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کے مسلسل مظالم کشمیریوں کی بقاء کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور مقبوضہ علاقے میں کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کو روکنے میں مدد کریں۔
اُدھر بھارتی فوج نے مقبوضہ علاقے کے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
یہ کارروائیاں علاقے کے اضلاع ادھم پور، ریاسی اور کٹھوعہ میں شروع کی گئی ہیں۔