نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکل (سوموار) سے برطانیہ کا پانچ روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
دورے کے دوران وہ برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ، فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس میں پاکستان کے امور کے وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی اور برطانوی حکومت کے دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیراعظم بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے اور ایم ٹی آنر 25 آئل ٹینکر پر صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں زیر حراست پاکستانی عملے کے معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اسحاق ڈار دولتِ مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوی سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کریں گے۔