Monday, 24 August 2026, 03:24:48 am
 
کوہ پیما ڈاکٹر اسما کی میت واپسی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے، عطا اللہ تارڑ
August 23, 2026

وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سلسلہ قراقرم کے سپانٹک پہاڑ پر انتقال کر جانے والی کوہ پیما ڈاکٹر اسما کی میت کو واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا توقع ہے کہ بلند مقامات پر کام کرنے والے معاونین ڈاکٹر اسما کی میت کو لانے کیلئے کیمپ تھری تک پہنچ جائییں گے اور اسے کل تک بیس کیمپ لے آئیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریسکیو ٹیم کیمپ تھری کے قریب پہنچ گئی تھی لیکن سخت موسمی حالات، شدید برف باری اور تیز ہواؤں کے باعث ٹیم کو واپس کیمپ ٹو آنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے استعمال کی منظوری بھی دے دی گئی ہے اور گلگت بلتستان حکومت اور فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کے درمیان رابطہ قائم کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہ متبادل انتظامات بھی موجود ہیں۔