پاکستان اور آسٹریلیا نے پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کے حصول کے لیے بات چیت، سفارت کاری اور بین الاقوامی قانون کے احترام پر زور دیا ہے۔
یہ بات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر ملاقات میں کہی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آسٹریلیا کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور باقاعدہ اعلیٰ سطح کے روابط سمیت تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔