Friday, 24 July 2026, 02:56:08 am
 
وزیراعظم کا سعودی عرب کی سلامتی،خودمختاری کیلئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ
July 23, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کیا۔

انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس گفتگو کے دوران وزیراعظم نے بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ خود، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں

سعودی قیادت اور مملکت کے برادر عوام کے ساتھ مضبوطی اور عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔