Friday, 24 July 2026, 02:53:23 am
 
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
July 23, 2026

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک اور عوام کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردی کے نیٹ ورک اور بنیادی ڈھانچے کو ہر صورت ختم کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں 20 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ''فتنہ الخوارج''اور ''فتنہ الہندوستان'' کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پوری قوت اور عزم کے ساتھ اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کا پاکستان سے مکمل خاتمہ نہ ہو جائے۔