نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار منیلا کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے جمہوریہ کرغزستان کے شہر چولپون آتا روانہ ہو گئے ہیں۔
انہوں نے منیلا کے دورے کے دوران اپنی اور اپنے وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر فلپائن کی حکومت اور آسیان علاقائی فورم کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
اسحاق ڈار آج سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے دو روزہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
اجلاس کے موقع پر وہ تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔