Friday, 24 July 2026, 02:54:08 am
 
وزیراعظم کا آبادی میں اضافے کی شرح کم کرنے کے لیے مؤثر آگاہی مہم پر زور
July 23, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آبادی میں اضافے کی شرح پر قابو پانے کے لیے مؤثر عوامی آگاہی مہم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی شرح پر قابو پانے اور عوامی بہبود کے اقدامات کو قومی ذمہ داری سمجھنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی، معاشی استحکام اور انسانی وسائل کی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ "قومی استحکامِ آبادی منصوبہ 2026ء تا 2035ء" تیار کیا جا رہا ہے، جو آبادی میں اضافے کی شرح کم کرنے کے لیے قومی لائحہ عمل فراہم کرے گا۔

منصوبے کے تحت آبادی میں اضافے کی شرح کو 2.55 فیصد سے کم کرکے 2035ء تک 1.25 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔