Friday, 24 July 2026, 04:16:38 am
 
چوہدری سالک حسین نے ترک وطن اور بہبود کی قومی پالیسی کا اجراء کردیا
July 23, 2026

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر چوہدری سالک حسین نے اسلام آباد میں ترک وطن اور بہبود کی قومی پالیسی کا اجراء کردیا۔

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس پالیسی کو افرادی قوت کی نقل مکانی سے متعلق پاکستان کے نظم و نسق کو مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی ہر اس پاکستانی کے لیے ہمارا قومی عزم ہے جو مواقع کی تلاش میں اپنا گھر بار چھوڑتا ہے اور ملک کی خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ایک بہتر مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں اور خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران انہوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں تقریباً اکتالیس ارب ڈالر بھجوائے۔