Monday, 23 November 2026, 02:11:02 am
 
سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے علمبردار حسین نقی آج صبح لاہور میں انتقال کر گئے
November 22, 2026

سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے علمبردار حسین نقی آج صبح لاہور میں انتقال کر گئے۔

حسین نقی روزنامہ دی نیوز کے سابق ایڈیٹر تھے۔

انہوں نے صحافت اور انسانی حقوق کے شعبے میں اپنے طویل سفر کے دوران ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور مختلف اشاعتی اداروں میں خدمات انجام دیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے علمبردار حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

صدر نے حسین نقی کی صحافت، آزادی اظہار اور انسانی حقوق کیلئے موثرخدمات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ حسین نقی نے صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیااور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

صدر نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔