Sunday, 22 November 2026, 02:18:13 am
 
پنجاب حکومت عوامی خدمات میں میرٹ یقینی بنا رہی ہے، مریم نواز
November 21, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج لاہور میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 28 ویں قومی سیکیورٹی ورکشاپ کے وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے شرکا کے سوالات کے جوابات دیے اور صوبے بھر میں سرکاری خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے، شفافیت برقرار رکھنے اور جامع ترقی سے متعلق حکومت کے وژن کو اجاگر کیا۔

مریم نواز شریف نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت سفارش اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر شہریوں کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام شعبوں میں میرٹ کو یقینی بنا رہی ہے۔

این ڈی یو کے وفد نے پنجاب حکومت کے بہتر طرزِ حکمرانی کے اقدامات اور عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہا۔