Sunday, 22 November 2026, 02:07:51 am
 
وزیراعظم کا مستونگ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
November 21, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن "ردالفتنہ-3" کے تحت دو کامیاب کارروائیوں میں 15 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور عزم قابلِ تحسین ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان سمیت ملک کے ہر حصے سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔