Monday, 23 November 2026, 02:11:02 am
 
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں عوامی خدمات میں بہتری کیلئے اقدامات جاری
November 22, 2026

گورنر راج کے نفاذ کے بعد خیبرپختونخوا میں صحت عامہ، نکاسی آب اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کے اقدامات جاری ہیں۔

قبائلی اضلاع میں صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے ضلع خیبر کے علاقے مستک میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹرفعال کردیا گیا ہے جہاں مریضوں اور طبی عملے کیلئے تمام بنیادی سہولیات فراہم کردی گئیں ہیں۔

دوسری جانب ضلع ٹانک کی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کے مختلف علاقوں میں صفائی مہم چلائی گئی ہے۔

صفائی مہم کے دوران بازاروں، سڑکوں اور عوامی مقامات سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا۔