وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریوں کو فوری اور بہترین خدمات کی فراہمی حکومت کا مشن ہے۔
انہوں نے آج لاہور میں نادرا سینٹر پیکو روڈ کے دورے کے دوران شہریوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔
وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہر قدم پر شہریوں کی مکمل رہنمائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔