سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے اندرون اور بیرونِ ملک سے سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تین روزہ خصوصی مذہبی تقریبات کا آغاز آج گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہورہا ہے۔
تقریبات میں پچیس ہزار سے زائد یاتریوں کی شرکت متوقع ہے۔
یاتریوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری انتظامی اور سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔