سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو تھرپارکر اور عمرکوٹ میں متاثرہ خاندانوں کیلئے پانچ ارب تیس کروڑ روپے کے قحط ریلیف پیکیج پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے آج کراچی میں اس پیکیج سے متعلق ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امداد کی تقسیم کو فوری، شفاف اور منصفانہ بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہر مستحق خاندان کے لیے منظور کی گئی آٹھ ہزار روپے کی نقد امداد تین اقساط میں ادا کی جائے گی۔
مراد علی شاہ نے کسانوں کے لیے ڈی اے پی کھاد پر فی ایکڑ چار ہزار روپے کی سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا۔