پشاور کے علاقے متنی میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور پاک فوج کی مشترکہ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے دوکلاشنکوف، ایک پستول، تین دستی بم، پانچ میگزین اور قومی شناختی کارڈز برآمد کئے۔