Monday, 23 November 2026, 01:58:55 am
 
شمالی وزیرستان: کلیئرنس آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد
November 22, 2026

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں میرعلی کے علاقے حیدر خیل میں جاری سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اوردھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج نے ایک خالی مکان میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد چھپا رکھا تھا۔

برآمد کیے گئے اسلحے میں اینٹی ایئرکرافٹ گن،بھاری مشین گن ، آر پی جی سیون راؤنڈز، کواڈ کاپٹر ڈراپ کٹس، یو بی جی ایل راؤنڈز اور دھماکہ خیز تاریں شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ جدید اسلحہ اور کواڈ کاپٹر ڈراپ کٹ کی برآمدگی دہشت گردوں کے بیرونی روابط اور سپلائی نیٹ ورک کی نشاندہی کرتی ہے۔

ادھر علمائے کرام نے دہشت گردی کیلئے رہائشی علاقوں اور مذہبی مقامات کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات معصوم زندگیوں کے لئے خطرہ اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔