Monday, 23 November 2026, 01:58:57 am
 
جوہری سلامتی کے عالمی نیٹ ورک کا پندرہواں اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
November 22, 2026

جوہری سلامتی کی تربیت اور معاونت کے مراکز کے بارے میں بین الاقوامی نیٹ ورک کا پندرہواں سالانہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

چار روزہ اجلاس ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے تعاون سے ہو رہا ہے۔

ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے اور این ایس ایس سی نیٹ ورک کے انچاس رکن ممالک کے نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں جوہری سلامتی کی تربیت اور معاونت مضبوط بنانے، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور اس شعبے میں تجربات کے تبادلے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔