پرتگال کے وزیر خارجہ Paulo Rangel پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری یورپ سفیر عائشہ علی نے ہوائی اڈے پر اُن کا استقبال کیا۔
پرتگال کے وزیرخارجہ، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پرتگال کے وزیر خارجہ Paulo Rangel سے معاونین کے بغیر ملاقات کریں گے، جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے علاوہ تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔