نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیرِ اعلی بلوچستان میرسرفراز احمد بگٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں بلوچستان کے ترجیحاتی ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے لئے خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان قریبی رابطے اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔
امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے بلوچستان میں امن و استحکام کے فروغ اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے تحفظ کیلئے مسلسل کوششوں کی ضرورت کو اجاگر کیا۔