خیبرپختونخوا کی نئی حکومت نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کے مشیر برائے خوراک کفایت اللہ کی ہدایات پر کارروائیوں کے دوران پشاورمیں ایک مسافر بس سے 1 ہزار 500 کلوگرام خراب گوشت برآمد کر کے تلف کردیا گیا اور ملزمان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔
بونیر میں 2 ہزار 550 کلوگرام جعلی شہد، 1 ہزار 300 کلوگرام چینی اور مضر صحت مشروبات کی 288 بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔ ناقص پاپڑ بنانے والے ایک یونٹ کو جرمانہ کرکے 250 لیٹر غیر معیاری تیل بھی ضبط کرکے تلف کر دیا گیا۔