Saturday, 21 November 2026, 07:12:39 am
 
چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
November 19, 2026

چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ میں مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹروں نے 873 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا، اور انہیں ادویات اورطبی مشاورت بھی فراہم کی۔

پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے کیمپ کے دوران 7 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔