Saturday, 21 November 2026, 07:12:35 am
 
نگار جوہر کا ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز کا دورہ
November 13, 2026

خیبر پختونخوا کی مشیر صحت ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز کا دورہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز کے امور، محکمانہ کارکردگی اور ادویات کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر مشیر صحت نے ادویات کے معیار کی جانچ، مؤثر مانیٹرنگ اور عوام کو محفوظ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔