file foto
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے بائیس خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے گھیرے میں لے لیا اور پندرہ خوارج کو ہلاک کر دیا۔
ضلع بنوں میں دو الگ الگ جھڑپوں کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں پر موثر کارروائی کرتے ہوئے چھ خوارج کو جہنم واصل کیا۔
ضلع ٹانک میں ہونے والی ایک اور جھڑپ میں ایک اور خارجی کو موثر کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔
ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔