گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں سونے کی کان کنی سے متعلق تمام لیز معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے یہ اعلان آج پشاور میں معدنیات کے مشیر ڈاکٹر سرفراز علی کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
گورنر نے کہا کہ ماضی میں صوبے میں غیر قانونی کان کنی سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا جبکہ ماحول بھی بری طرح متاثر ہوا۔
گورنر نے یقین دلایا کہ خیبر پختونخوا کے معدنی وسائل قانونی طریقہ کار کے تحت استعمال کیے جائیں گے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ غیر قانونی کان کنی سے حاصل ہونے والی رقم کا تقریباً اسی فیصد افغانستان منتقل کیا جارہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک خوارجی کمانڈر مقامی لوگوں سے آٹھ لاکھ روپے جبکہ غیر مقامی کان کنوں سے چالیس لاکھ روپے تک بھتہ وصول کرتا تھا۔