علاقائی ترقیاتی کونسل کے نمائندوں،قبائلی عمائدین اورمعززین کااہم جرگہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں ہوا۔
جرگے کی صدارت کورکمانڈر پشاور نے کی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت اعلیٰ سول وعسکری حکام اورمعززین نے بھی جرگے میں شرکت کی۔
جرگے میں شمالی وزیرستان کی سیکیورٹی، امن وامان، ترقیاتی منصوبوں اورعوامی مسائل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبائلی عمائدین اورشرکاء نے علاقے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کے اقدامات پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا۔