بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے پابندیاں اور محاصرے و تلاشی کی کارروائیاں مزید سخت کردی ہیں۔
سری نگر، کلگام، اسلام آباد، شوپیاں، رام بن، کشتواڑ اور دیگر اضلاع کے اہم مقامات پر سخت تلاشی کے لیے اضافی چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔
بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے کے ضلع بارہمولہ میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔
نوجوان کو علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔